Ishq ho jaye kisi sa koi chara to nahi | urdu poetry | Sumeira Saleem Kajal | sad poetries | urdu shayari | love poetry in urdu | romantic poetry in urdu |ghalib poetry

0

عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں

صرف مسلم کا محمدﷺ پہ اجارہ تو نہیں


(کنور مہندر سنگھ بیدی سحر)
سمیرا سلیم کاجؔل __ اسلام آباد


زباں پر آپ کا جب ذکر آیا یا رسول اللہﷺ
دلِ بیتاب نے پھر چین پایا یا رسول اللہﷺ

اُسے پھر کیا ضرورت ہے زمانے کے مراسم کی
جسے ہے آپ نے اپنا بنایا یا رسول اللہﷺ

جہانوں کیلئے رحمت بنایا آپ کو ربّ نے
ہے سب پر آپ کی رحمت کا سایہ یا رسول اللہﷺ

وہ شفقت آپ کی غیروں پہ جو تھی یاد آئی پھر
کسی مسلم نے جب بھی ہے ستایا یا رسول اللہﷺ

یہ چند اشعار کاجؔل نے کہے ہیں جو محبّت سے
قلم ان کی بدولت جگمگایا یا رسول اللہﷺ

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)