Phoolo Ka Tu Khilta Gulshan

0

پھولوں کا تُو کِھلتا گُلشَن، رَبّ کا تُحفہ پیاری ماں 

Phoolo Ka Tu Khilta Gulshan by Sumeira Saleem


پھولوں کا تُو کِھلتا گُلشَن، رَبّ کا تُحفہ پیاری ماں 
میرے دِل کو سُکھ ہے دیتا، تیرا جَلوَہ پیاری ماں

کیسی مُشکِل، کیسے غَم پھر، روز دُعائیں لیتی ہوں
میرے سَر پہ رِہتا ہے بَس تیرا سایہ پیاری ماں

 تیری ممتا کے صدقے مَیں، میرے دِل کی ٹھنڈک تُو
دیکھ کے جیتی ہوں میں تیرا پیارا چہرہ پیاری ماں

اَپنے بچّوں کی خوشیوں میں تیری خوشیاں شامل ہیں
چاہت کا انمول ہے دھارا، تیری ممتا پیاری ماں

خوشیوں نے بھی آگے بڑھ کر سب کے ماتھے چوم لیے!
جب آنگن میں تیرے پیار کی برسی برکھا پیاری ماں

سو جاتی ہے خلقت ساری، کھو جاتی ہے خوابوں میں 
 تیری دُعائیں بڑھ کر دیتی ہیں پھر پہرہ پیاری ماں

جیوَن کے ہر اِک صفحے پر تیری ہی تصویریں ہیں 
اور لبوں پہ کاجلؔ کے ہے تیرا نغمہ پیاری ماں

سمیرا سلیم کاجلؔ ___ اسلام اباد
Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)