Kitab mujh ko warasat ma ha mili kajal by sumeira saleem kajal

0

https://sskajal.blogspot.com/

کِتاب مُجھ کو وِراثت مِیں ہے مِلی کاجؔل

 

بحرِ مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
افاعیل: مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن

کِتاب مُجھ کو وِراثت مِیں ہے مِلی کاجؔل
مِرے ضمیر نے پائی ہے رَوشنی کاجؔل
وُہ عَرش چُھو کے خُدا کے حُضور جاتی ہیں
دُعائیں مائیں جو دیتی ہیں ہَر گھڑی کاجؔل
وُہ جِس کا رَنگ کلائی سے بےوفائی کرے
مِرے شعور نے چُوڑی وہ توڑ دی کاجؔل
خُدا کے ساتھ پُکارا ہے ماں کی مَمتا کو
اَندھیری رات مِیں جب بھی کہیں ڈری کاجؔل
مُعامَلات بِگڑتے ہی جا رہے ہیں اَب
جو پہلے بات تھی وہ بات کب رہی کاجؔل
جَلا کے راکھ کِیا ہے خُدا کی بَستی کو
یہ کس کے ہاتھ مِیں آئی ہے پُھل جَھڑی کاجؔل
جہاں پہ ظُلم و سِتم کے نشان مِلتے ہوں
وہیں پہ تیر چلائیں گے آخری کاجؔل
سمیرا سلیم کاجؔل
اسلام آباد

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)