Poetry covid-19 by sumeira saleem

0

 

لاکھوں ہزاروں لوگ وَباء کا شِکار ہیں


بحرِمضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف

افاعیل: مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن

 

لاکھوں ہزاروں لوگ وَباء کا شِکار ہیں

دُشوار زِندگی ہُوئی، دِل بے قرار ہیں

 

لَمحات وَسوسوں نے اَجِیْرَن بَنا دِیے

ہر دَرد، دُکھ، اَلم کے بھی پہلو ہزار ہیں

 

ہم بے عَمل ہیں کر لِیا تَسلِیم یا خُدا

مُحتاج تیرے ہَر گھڑی عِصیاں شِعار ہیں

 

اَپنے کَرم سے خاص عِنایات ہم پہ کر

مانا گُناہ گار ہیں، دِل داغ دار ہیں

 

اَشکوں مِیں بھِیگتی ہُوئی آنکھوں مِیں خوف ہے

ناراض ہیں مَسَرَّتیں، غَم بے شُمار ہیں

 

اَب تو بچا لے ہم کو "کرونا" سے یاخُدا

چاروں طرف سے ہونے لگے اس کے وار ہیں

 

آہوں مِیں سِسکیوں مِیں ہے ڈُوبا ہُوا جہاں

کاجؔل ہر ایک ہاتھ مِیں اَشکوں کے ہار ہیں

 

سمیرا سلیم کاجؔل

(اسلام آباد)

 


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)