app nazaray mila ka rakhtay ha by sumeira saleem kajal

0

 https://sskajal.blogspot.com/


آپ نَظرِیں مِلا کے رَکھتے ہیں


بحرِِخفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع

افاعیل: فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن

 

آپ نَظرِیں مِلا کے رَکھتے ہیں

یعنی اپنا بنا کے رَکھتے ہیں

 

تَلخ الفاظ، میٹھے لہجے مِیں

سامنے مُسکَرا کے رَکھتے ہیں

 

آدھی روٹی غریب کھاتے ہیں

آدھی روٹی بچا کے رَکھتے ہیں

 

سب پڑوسی بھی روشنی پائیں

دِیپ ایسے جَلا کے رَکھتے ہیں

 

آزمائش بھی اُن پہ آتی ہے

جو مُصلّٰی بِچھا کے رَکھتے ہیں

 

سامنے آپ کے مُحبّت سے

چائے فوراً بنا کے رَکھتے ہیں

 

وُہ تو شانوں پہ آپ کے کاجؔل

سَر بھی اَپنا بَتا کے رَکھتے ہیں

 

سمیرا سلیم کاجؔل

اسلام آباد

 


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)