Rasta app sa nahi pocha by sumeira saleem kajal

0

 

https://sskajal.blogspot.com/

رَاستہ آپ سے نہیں پُوچھا


بحرِ خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع

افاعیل: فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن

 

رَاستہ آپ سے نہیں پُوچھا

بَاخُدا آپ سے نہیں پُوچھا

 

جِس مِیں چَشمے نے پیاس بَھر دی تھی

وُہ گَھڑا آپ سے نہیں پُوچھا

 

جو بھی اَچھّا ہُوا مَیں کر لُوں گی

فیصلہ آپ سے نہیں پُوچھا

 

اَپنے دِل سے سوال پُوچھا ہے

دِلرُبا آپ سے نہیں پُوچھا

 

آپ کیوں گُنگُنانے بیٹھ گئے

گیت کا آپ سے نہیں پُوچھا

 

ہِچکچانے کی کیا ضُرورَت ہے

واقعہ آپ سے نہیں پُوچھا

 

پُوچھ کر اُس نے یہ کہا کاجؔل

شاعِرَہ آپ سے نہیں پُوچھا

 

سمیرا سلیم کاجؔل

اسلام آباد

 


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)