ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خانDr.abdul qadeer Khan (scientist)

0

 

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خانDr.abdul qadeer Khan (scientist)

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان

(یکم اپریل ١٩٣٦١٠ اکتوبر٢٠٢١)

 

خُدا حافِظ … مِرے ہَم دیس لوگو جا رہا ہُوں مَیں 

ہمیشہ پاک دھرتی پر مَیں گونجوں گا صَدا ہُوں مَیں 

 

خُدا حافِظ …کہوٹہ کے پہاڑو اَب خُدا حافِظ 

نَظر مَیں اَب نہ آؤں گا مَگر تُم سے جُڑا ہُوں مَیں 

 

خُدا حافِظ … مِری اے تَجرِبہ گاہو خُدا حافِظ 

تُمھیں روشن رَکھا مَیں نے حقیقت مِیں دِیا ہُوں مَیں

 

خُدا حافِظ … اے میرے ساتھیو جِیتے رہو دائم

تُمھارے دَرمیاں رہ کر سَدا خُوش ہی رہا ہُوں مَیں 

 

خُدا حافِظ … اے میرے دُشمنو اَب یاد آؤں گا 

وَفا داری نہ کی تُم نے مَگر پِھر بھی وَفا ہُوں مَیں 

 

خُدا حافِظ … اے میرے دیس کے غُربت زَدہ لوگو!

کَفَن مِیں بھی تُمھارے واسطے محوِ دُعا ہُوں مَیں

 

خُدا حافِظ … وَطَن کے اے وزِیرو، اے مُشِیرو اَب 

تُمھارا کیا تھا ماضی، حال کیا ہے جانتا ُہوں مَیں 

 

خُدا حافِظ … وَطَن کے اے چراغو، تُم نہ گَھبرانا 

بَچایا تُم کو آندھی سے ہَواؤں سے لَڑا ہُوں مَیں 

 

خُدا حافِظ … قَلم کارو، اے فَن کارو، اَدا کارو

جو مَنزِل سے مِلا جا کر وُہی اِک راستہ ہُوں مَیں

 

خُدا حافِظ … وَطَن کی فوج کے ہراِک سپاہی کو 

عدُو سے ڈَٹ کے لَڑنا تُم تُمھارا وَلوَلہ ہُوں مَیں 

 

خُدا حافِظ … سُمیرا کامیابی ہی سمیٹو تُم 

وَفادارِ وَطَن رِہنا یہ تُم سے کہہ رہا ہُوں مَیں 

 

سُمیرا سلیم کاجؔل

اسلام آباد

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)