دُکھیوں کے دُکھ بانٹنے آیا آپ خُدا نے بھیجا ہےDukhiyun ka dukh bantany aye app khuda na bajha ha

0


بحرِ ہندی/ متقارب مثمن مضاعف  فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع     دُکھیوں کے دُکھ بانٹنے آیا آپ خُدا نے بھیجا ہے  مُردوں کو اَب کرنے زِندہ آپ خُدا نے بھیجا ہے     دُکھ مِیں ڈُوبی شام کی چادَر رات اَندھیری تھی سَر پَر  خُوشیوں والا دے کے سویرا آپ خُدا نے بھیجا ہے     بُھول رہے تھے لوگ خُدا کو پھیلی ہُوئی تھی بے چینی  رَستہ دِکھانے سَب کو اچّھا آپ خُدا نے بھیجا ہے     بی بی مَریم کی گودی مِیں  سَرد ہَوا کے موسم مِیں  اَپنی قُدرَت سے اِک تُحفہ آپ خُدا نے بھیجا ہے     ٹَلیوں کی آوازیں گُونجی چَرنی کا رَنگ نِکھرا ہے  اَپنی طرف سے ایک اُجالا آپ خُدا نے بھیجا ہے     دَرد کی چَکّی مِیں پِستے ہو، اَشکوں  مِیں ڈَھل جاتے ہو  مَوسم دیکھو پیار شفاء کا آپ خُدا نے بھیجا ہے     کاجؔل آج خُوشی کا دِن ہے، چَرنی خُوب سَجی ہے دیکھ  وَقت ہمارے پاس یہ پیارا آپ خُدا نے بھیجا ہے     سُمیرا سلیم کاجؔل  اسلام آباد



بحرِ ہندی/ متقارب مثمن مضاعف

فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع

 

دُکھیوں کے دُکھ بانٹنے آیا آپ خُدا نے بھیجا ہے

مُردوں کو اَب کرنے زِندہ آپ خُدا نے بھیجا ہے

 

دُکھ مِیں ڈُوبی شام کی چادَر رات اَندھیری تھی سَر پَر

خُوشیوں والا دے کے سویرا آپ خُدا نے بھیجا ہے

 

بُھول رہے تھے لوگ خُدا کو پھیلی ہُوئی تھی بے چینی

رَستہ دِکھانے سَب کو اچّھا آپ خُدا نے بھیجا ہے

 

بی بی مَریم کی گودی مِیں  سَرد ہَوا کے موسم مِیں

اَپنی قُدرَت سے اِک تُحفہ آپ خُدا نے بھیجا ہے

 

ٹَلیوں کی آوازیں گُونجی چَرنی کا رَنگ نِکھرا ہے

اَپنی طرف سے ایک اُجالا آپ خُدا نے بھیجا ہے

 

دَرد کی چَکّی مِیں پِستے ہو، اَشکوں  مِیں ڈَھل جاتے ہو

مَوسم دیکھو پیار شفاء کا آپ خُدا نے بھیجا ہے

 

کاجؔل آج خُوشی کا دِن ہے، چَرنی خُوب سَجی ہے دیکھ

وَقت ہمارے پاس یہ پیارا آپ خُدا نے بھیجا ہے

 

سُمیرا سلیم کاجؔل

اسلام آباد

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)