آسمانوں سے جو آئے گا ولادت اُس کی ہےasmano sa jo aye ga waladat uss ke ha

0


بحرِ رمل مثمن محذوف  افاعیل: فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلن     آسمانوں سے جو آئے گا ولادت اُس کی ہے  مُنتظر ساری خُدائی تا قیامت اُس کی ہے     دَرد مَندی کے فضائل کو سمجھنے لگ گئے  دَرحقیقت یہ عنایت پر عنایت اُس کی ہے     بانٹ دی خُوشیاں زمیں پر خُود اذیت جھیل کر  ڈھانپ لیتی ہے ہمیں جو، وہ سخاوت اُس کی ہے     وار سے اِبلیس کے آ کر بچایا رات دن  ہو گئی حیران دُنیا وہ شجاعت اُس کی ہے     دل کی آوازیں ہے سُنتا دیکھتا ہے حال بھی  اس قدر اعلی سماعت اور بصارت اُس کی ہے     اس کی مرضی جس سے بھی لکھوائے اپنے گیت وہ  نُطْق کو حاصل ہمیشہ سے حمایت اُس کی ہے     شادماں دل کی ہے دُنیا شادماں کیسے نہ ہو  دل مِیں کاجؔل اِک محبّت بس سلامت اُس کی ہے     سمیرا سلیم کاجؔل  اسلام آباد



بحرِ رمل مثمن محذوف

افاعیل: فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلن

 

آسمانوں سے جو آئے گا ولادت اُس کی ہے

مُنتظر ساری خُدائی تا قیامت اُس کی ہے

 

دَرد مَندی کے فضائل کو سمجھنے لگ گئے

دَرحقیقت یہ عنایت پر عنایت اُس کی ہے

 

بانٹ دی خُوشیاں زمیں پر خُود اذیت جھیل کر

ڈھانپ لیتی ہے ہمیں جو، وہ سخاوت اُس کی ہے

 

وار سے اِبلیس کے آ کر بچایا رات دن

ہو گئی حیران دُنیا وہ شجاعت اُس کی ہے

 

دل کی آوازیں ہے سُنتا دیکھتا ہے حال بھی

اس قدر اعلی سماعت اور بصارت اُس کی ہے

 

اس کی مرضی جس سے بھی لکھوائے اپنے گیت وہ

نُطْق کو حاصل ہمیشہ سے حمایت اُس کی ہے

 

شادماں دل کی ہے دُنیا شادماں کیسے نہ ہو

دل مِیں کاجؔل اِک محبّت بس سلامت اُس کی ہے

 

سمیرا سلیم کاجؔل

اسلام آباد

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)