Hallat Chand Roz Sa Afsos nak Ha by Sumeira Saleem Kajal | Sad Poetry | Stories writer | Ghazal Writer | Poetry | Nazam Writer

0

 https://sskajal.blogspot.com/

بحرِ مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
افاعیل: مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن

حالات چَند روز سے افسوس ناک ہیں

حالات چَند روز سے افسوس ناک ہیں
رَنج و اَلم کے وار سے سینے بھی چاک ہیں
چھلنی ہیں گولیوں سے اَب اِنسان ہر طرف
کیا کر رہا ہے وقت کا سُلطان ہر طرف
ظالم ہمارے عہد مِیں حاکم بَنا ہُوا
ڈُوبا ہُوا ہے خوف مِیں چِہرہ بُجھا ہُوا
لَت پَت ہے آج خُون مِیں لاہور دیکھیے
ظالم کے ہاتھ مِیں ہے یہاں ڈور دیکھیے
ہیں بے ضمیر ہم پہ مُسلط مِرے خُدا
اَمن و اَماں کے پھاڑتے ہیں خط مِرے خُدا
اَب بھیج آسماں سے فرشتوں کی ٹولیاں
اِنسان مر رہا ہے زمیں پر یہاں وہاں
کاجؔل مِرے شعور مِیں الفاظ رو پڑے
اُٹھتے جنازے دیکھ کے دمساز رو پڑے
سمیرا سلیم کاجؔل
(اسلام آباد)

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)